• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت انتظامی افسران کی کارکردگی جائزہ اجلاس

پشاور (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنرپشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت انتظامی افسران کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر خان تنولی سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انتظامی افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنانے کے لئے ضروری احکامات جاری کئے گئے۔
پشاور سے مزید