• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی اور نوسربازی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری، ڈکیتی اورنوسربازی کی وارداتوں میں متعدد شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد فرحان کے گھرسے نقدی، زیورات اوردیگر سامان چوری کرکے لے گئے، اسی تھانے کی حدود سے باسط کا موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں کاشف کے گھر سے سامان جب کہ محمد یار کی بکریاں چوری ہوگئیں، اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد نے ظہور کا شٹرنگ کا سامان چوری کرلیا، تھانہ الپہ کے علاقہ سے فہیم اور سہیل کے گھروں سے نامعلوم افراد نے سامان چوری کرلیا، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد مظہر اسلام کے گھر سے نقدی اورسامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں مسلح افراد خاتون کے گھر سے نقدی اورزیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں باسط کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میںنوسر باز نے طارق سے 70 ہزار روپےلوٹ لیے،تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میںنامعلوم افراد نے ساجد کے کنٹینر سے کارٹن جب کہ مسلح افراد نے سجاد سے نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔
ملتان سے مزید