• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ شمس نے فوڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو فوڈسکیورٹی افسر نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ کامران کی دکان کو چیک کیا جہاں سے دودھ کے سیمپل لیے جو غیر معیاری پائے گئے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس تھانہ صدرشجاع آباد نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو اقبال نے اطلاع دی کہ قاسم نامی شخص اس کی آٹھ سالہ بھتیجی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کررہا تھا، پولیس نے اطلاع پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی،پولیس تھانہ مظفر آباد نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو حامد نے درخواست دی کہ وقاص نے ایگری کا سامان خرید کرکے بدلے میں ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ ہر بوگس ثابت ہوا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں،پولیس تھانہ قطب پور نے اغوا کی دو مختلف وارداتوں کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی، پولیس کو شمیم بی بی نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا خرم سے گھر باہر نکلا اور واپس نہ آیا جسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جب کہ اسی تھانے کو محبوب نے درخواست دی کہ اس کی بہن گھر سے بچوں کو لینے سکول گئی لیکن واپس نہ آئی ،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید