ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت کام کرنے والے تمام سینیٹری ورکرز کو ان کی واجب الادا تنخواہیں جاری کر دی گئیں، گزشتہ روز کنٹریکٹر کمپنیوں کی جانب سے تنخواہوں کے چیک ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز یونین کے نمائندگان کے حوالے کیے گئے، واضح رہے کہ صفائی کے ٹھیکے پر کام کرنے والی نجی کمپنیوں کے سینیٹری ورکرز نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر گزشتہ روز بھرپور احتجاج کیا تھا جس پرحکومت پنجاب اور سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام ٹھیکیدار کمپنیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ورکرز کی بقایا تنخواہیں ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔