ملتان (سٹاف رپورٹر) پورٹل کی خرابی،سکولز ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع، تفصیل کے مطابق سکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی کے عمل میں امیدواروں کو ایک اور موقع مل گیا ہے، محکمۂ تعلیم نے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کا اعلان کیا ہے،حکام کے مطابق بھرتی کا آن لائن پورٹل گزشتہ چند روز سے تیکنیکی خرابی کا شکار تھا، جس کے باعث متعدد امیدوار درخواستیں جمع کروانے سے رہ گئے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ نے فیصلہ کیا کہ تمام امیدواروں کو برابری کا موقع فراہم کیا جائے، لہٰذا اب وہ اپنی درخواستیں 24 نومبر تک جمع کروا سکیں گے۔