• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھلی کی طلب میں اضافہ ہوتے ہی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) سردی کی شدت اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مچھلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بازاروں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی رہو مچھلی کی قیمت میں 200 روپے فی کلو تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ماہی فروشوں کے مطابق رواں سیزن میں رہو مچھلی کی تین اقسام فروخت ہو رہی ہیں جن کی قیمتیں 350 روپے سے 700 روپے فی کلو کے درمیان ہیں۔ درجہ اوّل کی رہو مچھلی کی قیمت 700 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔فروخت کنندگان کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے کے ساتھ مچھلی کی طلب میں اضافہ معمول کی بات ہے، تاہم اس سال قیمتوں میں اضافہ پچھلے سال کے مقابلے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید