ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن قاسم پور کالونی ملتان میں جاب فیئر کا انعقاد، تقریب میں مہمان خصوصی مسز فرح ثا قب چیف پریذیڈنٹ ویمن چیمبر آف کامرس ملتان اور ڈائریکٹر پلیسمنٹ عاطف منظور، پرنسپل مسز انجم کلثوم نے شرکت کی،جاب فئیر میں 32 سے زائد صنعتوں نے ٹیوٹا کے ساتھ مل کر تقریب کے دوران ہی 100 سے زائد طالبات کو ملازمت کی پیشکش کی، مقررین نے طالبات کو بہترین تعلیم دینے اور ان کے متعلقہ شعبوں میں ملازمتوں کو یقینی بنانے کے لیےٹیوٹاکے عزم پر زور دیا۔