خالصتان تحریک اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے بھارتی مسلمانوں سے مودی کے جبر کے خلاف ڈٹ جانے کی اپیل کردی۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرا کے رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 25 نومبر کو دہشت گرد مودی رام مندر میں انتہا پسند ہندوتوا کا جھنڈا لگا رہا ہے، مسلمان رام مندر میں مودی کی جانب سے ہندوتوا کا جھنڈا بلند کرنے کا منصوبہ خاک میں ملا دیں۔
سکھ رہنما نے مزید کہا کہ مسلمان 25 نومبر کو ایک بڑی انسانی زنجیر بنا کر ایودھیا کا کنٹرول حاصل کریں۔
گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ تاریخ کو بلڈوزر اور نہ ہی ہندوتوا کے جتھوں سے بدلا جا سکتا ہے، رام مندر بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی دہشت گردی کے تحت وجود میں آیا۔