• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس گیمز ختم، نتائج کی فراہمی میں منتظمین ناکام

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) 14سال بعد ہونے والے سندھ پولیس گیمز منتظمین کی عدم توجہی کی وجہ سے میڈٖیا میں بہت زیادہ نمایاں نہ ہوسکے، آرگنائزر نتائج اور اختتامی تقریب کے حوالے سے سر گرمیوں کی فراہمی میں ناکام رہے۔ گیمز کے اختتام پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اعلی پولیس افسران، کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان ، ہاکی اولمپئن ایاز محمود، فرحت خان اور دیگر بھی موجود تھے، کراچی رینج نے گیمز کی ٹرافی جیتی جبکہ سیکیورٹی ایمر جنسی سروس ڈویژن نے دوسری پوزیشن حاصل کی، کراچی کے محمد عثمان بہترین مرد اور ٹریننگ برانچ کی رضیہ خان بہترین خاتون کھلاڑی قرار پائے ۔

اسپورٹس سے مزید