• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کی شام کے ہاتھوں شکست پر فٹبال حلقوں کی تنقید

کراچی ( شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر ) شام کے خلاف اے ایف سی ایشیا کپ کوالیفائر میں 5-0کی بڑی شکست کے بعد پاکستانی فٹ بال حلقے پی ایف ایف پر مسلسل تنقید اور قومی ٹیم میں غیرملکی نژاد کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ اس متعلق ۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق نائب صدر سردار نوید حیدر خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اسٹرکچر کو مضبوط کئے بغیر فٹبال کی ترقی مکمن نہیں، تجربہ کاروں لوگوں کو آگے لایا جائے ۔ شام کے ہاتھوں شکست پاکستان کی بدترین کارکردگی ہے۔ بیرونی ممالک سے کھلاڑیوں کو پاکستان بلا کر کیا نتیجہ نکلا ، ملکی کھلاڑیوں کو موقع اور سہولیات فراہم کریں تو اچھا رزلٹ دے سکتے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید