• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہاٹی ٹیسٹ: موتھو سوامی کی سنچری، بھارتی بولنگ کا پول کھول دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کا گوہاٹی ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔موتھو سوامی نے بھارتی بولنگ کا پول کھول دیا۔کول کتہ ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دینے والی جنوبی افریقاکی ٹیم نے پہلی اننگز میں489 رنز کا بڑا اسکور بنالیا ۔ موتھو سوامی نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ وہ 109رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ مارکو جینسن نے سات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 93 رنز 91گ یندوں پر بنائے۔ جواب میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنائے تھے۔ بھارتی ٹیم کو 480 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 281 رنز درکار ہیں۔ کلدیپ یادیو نے115 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔