کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کی مشعل اسلام آباد پہنچ گئی، راول ڈیم اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میں اولمپئن صدف صدیقی ، ایشین گولڈ میڈلسٹ محمد اکرم، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ مشعل کو کشتیوں کے ذریعے راول ڈیم لایا گیا۔دوسری جانب گیمز کی تشہیر کیلئے میزبان شہر کراچی میں بینرز اور پینا فلیکس نصب ہونا شروع ہوگئے ۔دریں اثنا پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ہاکی مقابلے کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں ہوں گے، ٹیموں کی آمد چار دسمبر سے شروع ہوگی۔35 ویں قومی گیمز 6 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونگے ، جس میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے۔