• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر)پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مسقط میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں اتوار کو محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم کو 3-2 کی شکست دی۔ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اسپورٹس سے مزید