کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ٹیسٹ امپائر خضر حیات لاہور میں 86کی عمر میں انتقال کر گئے، خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔