• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آسٹریلیا ٹی20 سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے جانے کی توقع ہے۔ جبکہ دونوں ملکوں کی ون ڈے سیریز مئی میں ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، جو 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کو ری شیڈول کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز اب پی ایس ایل کے بعد ہونےکا امکان ہے۔ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ تک تجویز کی گئی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئےگی۔

اسپورٹس سے مزید