کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹر کاشف ریحان عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے ادھار مانگنے پر مجبور ہیں، پچھلے دنوں قطر میں پہلے ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے کاشف کا کہنا ہے کہ دوحامقابلے کے لئے سرکاری فنڈ نہیں ملا تھا، گاڑی بیچ کر ایونٹ میں شریک ہوئے، اب پاور ویٹ لفٹنگ مقابلے کے لئے ادھار فیس لے کر ایکر ڈیشن کرایا ہے۔ اخراجات اور مالی مدد کے حوالے سے محکمہ کھیل بلوچستان کا کہنا ہے کہ ماسٹر ویٹ لفٹرز رجسٹرڈ ہی نہیں ، پی ایس بی نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔