کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کی بدولت انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔لیکن کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ کی مد میں تقریباً 3 ملین آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی 54 کروڑ روپے سے زائد) کے نقصان کا اندیشہ ہے۔پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ 1921 کے بعد یہ پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جس کا فیصلہ دو روز کے اندر ہوگیا۔