• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میں کامیاب، آئرلینڈ کیخلاف کلین سوئپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر پور میں بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو 217 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ وائش کردیا۔ 106اور53 ناٹ آئوٹ رنز بنانے والے مشفق الرحیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اتوار کو 509 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 291 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔کرٹس کیمفر 71، ہیری ٹیکٹر 50، گیون ہوئے 37 اور جورڈن نیل نے 30 رنز بناہوئے۔ تیج الاسلام اور حسن مراد نے 4،4 وکٹ لیے ۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 476 رنز بنائے تھے۔ آئرش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 265 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔