• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستیں جیتنے پر سادہ اکثریت کے لیے پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہو جائے گا

اسلام آباد (طاہر خلیل) ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستیں جیتنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کا ایوان میںسادہ اکثریت برقرار رکھنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہو جائے گا اور ن لیگ کو 336 اراکین پر مشتمل قومی اسمبلی کے ایوان میں 170 اراکین کی سادہ اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی نشستیں 126 ہیں جبکہ 6 نشستیں جیتنے کی صورت میں یہ تعداد 132پہنچ جائے گی، ایم کیو ایم کی 22،مسلم لیگ ق کی 5، استحکام پاکستان پارٹی کی4 ،مسلم لیگ ضیاء،باپ ،نیشنل پارٹی کی ایک ایک اور چار آزاد اراکین کی حمایت کے ساتھ مجموعی تعداد 170 ہو جائیگی جبکہ سادہ اکثریت کیلئے ایوان میں 169 اراکین درکار ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید