• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں ملیں‘ شناخت نہیں ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمارتھانہ کی حدود سیکٹر S ایمان میڈیکل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،لاش کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی میت کوایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تاہم لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیسکے مطابق متوفی کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔کالا پل آغا ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی،جسے ریسکیو ایمبولنس کے زریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی موت نشے کی زیادتی کے باعث پیش آئی۔ سرجانی ٹاؤن تھانہ کی حدود کریمی چورنگی کے قریب سے ایک ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جسے ریسکیو اہلکاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر اور موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ۔ کورنگی کے علاقےنمبر 5، 100کوارٹر کوئٹہ ہوٹل کے قریب سےایک شخص کی لاش ملی ریسکیو اہلکاروںنے متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کی،متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ،پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے سرد خانہ منتقل کروادی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید