کراچی (نیوز ڈیسک) ایچ آئی ٹی چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، دونوں جانب سے خیرسگالی کا تبادلہ، دفاعی تعاون کے مختلف امکانات اور مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک نے بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل واکر الزمان سے ملاقات کی۔