• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارڈر کی بندش اور اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، پاک افغان تجارت کو بڑا دھچکہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کی جانب سےاسمگلنگ کیخلاف بھرپور اقدامات اور بارڈرکی بندش کے باعث پاکستان کے ذریعے افغانستان کی تجارت کوبڑادھچکہ لگا ہے۔ ماہ اکتوبرمیں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ماہانہ بنیادوں پراناسی اور سالانہ بنیادوں پر اٹھہتر فیصد کی بڑی کمی ر یکارڈکی گئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مجموعی طور پر دس فیصد کم ہوئی ۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ،ریورس ٹرانزٹ یعنی پاکستان کے راستے افغانستان کی برآمدات اور فارورڈ ٹرانزٹ یعنی پاکستان کے راستے افغانستان کی درآمدات پر مشتمل ہے-حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4مہینوں جولائی تااکتوبر2025کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ33کروڑ66لاکھ ڈالرز رہی اور گذشتہ سال اسی مدت میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم37کروڑ21لاکھ ڈالرزتھا-
اہم خبریں سے مزید