کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث اتوار کو 8پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ61میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 2، کراچی اسلام آباد 1 سیالکوٹ دبئی 1اور اسلام آباد گلگت کی 4پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 16 پروازوں میں 1سے ساڑھے 4گھنٹے، کراچی کی 11 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے لاہور کی 18 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ملتان ایئرپورٹ کی 3، سیالکوٹ کی 6 اسکردو کی 2، پشاور 3 اور کوئٹہ کی 2 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔