• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور لوڈ گاڑیوں کے قومی شاہراہوں پر داخلہ پر پابندی

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے اوور لوڈ گاڑیوں کے قومی شاہراہوں پر داخلہ پر پابندی لگا دی ہے، اوور لوڈ گاڑیوں کے قومی شاہراہوں پر داخلہ روکنے کے لیے چیکنگ مزید سخت کر دی ہے ، رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن، محمد وسال فخر سلطان کی ہدایات پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت نفاذی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین اور حفاظتی ضابطوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں ، اس کارروائی کے نتیجے میں اوور لوڈ گاڑیوں کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید