کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر رہائشی پروجیکٹ کے مالک نے ڈائریکٹر جنرل جی ایف آئی اے کو شکایت کی ہے کہ ایف آئی اے کراچی کے افسران انہیں حوالہ ہنڈی کے کیسز میں پھنسانے کی دھمکی دیکھ کر ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت طلب کر رہے ہیں۔ فرحان کی شکایت کے مطابق مذکورہ افسران نے شہید ملت روڈ پر ان کے دفتر پر چھاپہ مار کر انہیں ڈرایا دھمکایا۔ دو کروڑ روپے طلب کیے اور اب ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس گھناؤنے عمل میں بڑے افسر کے دو خاص کارندے ملوث ہیں۔ جن کا تبادلہ کوئٹہ کیا گیا تھا مگر اثر و رسوخ سے ایک کا تبادلہ رکوا دیا گیا جبکہ دوسرا افسر تبادلے کے باوجود دو ماہ سے چارج نہیں چھوڑ رہا۔