کراچی(نیوزڈیسک)امریکا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں منشیات و شراب فراہم کرنے کے الزام میں خاتون ٹیچر کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میسوری میں 30سالہ سابقہ ٹیچر کریسا جین اسمتھ کو مڈل اسکول کے طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں منشیات و شراب فراہم کرنے کے الزامات میں بدھ کے روز 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔