لندن(اے ایف پی) برطانوی پناہ گزین نظام میں اصلاحات لانے والی شبانہ محمود ایک سخت گیر وزیر کےطورپرمشہورہیں۔ لیبر حکومت میں وزیرداخلہ کے عہدےپرمتمکن 45سالہ شبانہ محمودکو ایک صاف گو شخصیت سمجھا جاتا ہے۔پاکستان نژاد تارکین وطن کی بیٹی اورمسلم عقیدے سے تعلق رکھتے ہوئےانہوں نےسیاست میں اپنی الگ پہچان بنائی۔انکے والدین کا تعلق کشمیر سے تھا،شبانہ محمود ایشیائی کمیونٹی کی اکثریت رکھنے والے شہربرمنگھم میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی۔دی سپیکٹیٹر میگزین نے انہیں "دی ٹرمینیٹر" اور اسکائی نیوز نے "برطانوی سیاست کی نئی سخت خاتون" کا لقب دیا ہے، انہوں نےبطوروزیرداخلہ گزشتہ ہفتے پناہ گزینوں کےحوالے سےتحفظات میں کمی لانے، پناہ گزینوں کیلئے کے خاتمے اورتارکین وطن کے مستقل حیثیت کیلئے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔