• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، خواب یا حقیقت، آدمی نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں ایک شخص نےخواب میں خودپر تیل جھڑک کر آگ لگانے کا خواب دیکھ کر،خواب کو حقیقت میں بدل دیا اور خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا کر جس سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون قصبہ موڑ شہزاد سنیما گلی نمبر 05 کے قریب گھر میں60سالہ اللہ رکھا ولد خوشی میں آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق شدید جھلس کر زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا ۔ ایس ایچ اواورنگی ٹائون یوسف مہر نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق پنڈی سے تھا جبکہ 10 روز قبل وہ پنڈی سے سالی کے گھر آیا ہوا تھا ۔ متوفی کی سالی نے پولیس کو بتایا کہ اللہ رکھا نے اسے بتایا تھا کہ وہ 3 روز سے خواب میں دیکھ رہا تھا کہ اس نے خو د پر تیل چھڑ ک کر آگ لگا دی ، جس کے سبب وہ انتہائی پریشان بھی تھا تاہم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑکا اور خود کو آگ لگا دی ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،تاہم پولیس واقعے کی دیگر پہلوئوں سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید