ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک نیا مریض داخل ہوا ہے ۔جس کے بعد شبہ میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔جبکہ ڈینگی بخار کی تصدیق شدہ ایک مریض داخل ہیں ۔اس طرح مجموعی طور پر نشتر ہسپتال میں 15 مریص زیر علاج ہیں ۔