• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر کے خلاف سکینڈل کا حقائق سےتعلق نہیں، اسکو ل پرنسپل کی پریس کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آئیڈیل پبلک مڈل اسکول علی پور کی پرنسپل سیدہ عالیہ ہدایت نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ با اثر سیاسی مخالفین نے میرے شوہر ہدایت علی رضوی کے خلاف بے بنیاد اور منفی سکینڈل پھیلائے ، جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے گزشتہ 30 سالوں سے مذکورہ ادارہ ہذا کی پرنسپل ہوں ۔لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ میرے شوہر چونکہ پریس کلب علی پور میں 10 سال تک بے حد فعال رہے ۔ جس کی وجہ سے مخالفین میرے شوہر کے خلاف ہو گئے اور ان کے خلاف جعلی نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کیں جن کی ابھی تک حقیقی معنوں میں تحقیق بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی ویڈیو وائرل کرنے والے عناصر کو سامنے لایا گیا ہے ہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے اور ابھی بھی ہم کسی بھی مقدمے کے منصفانہ فیصلے کے حامی ہیں ہمیں بدنام کرنے کے لیے سازش گھڑی گئی ۔
ملتان سے مزید