راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122کے مطابق موٹر وے ایم 1پر براہمہ انٹرچینج کے قریب کیری ڈبے اور ڈمپر میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، حادثے کا شکار شخص گاڑی میں پھنسا ہوا تھا اور اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔