راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ روات کو(الف)نے بتایا کہ سائلہ اور سائلہ کی والدہ ڈیڑھ سال سے شاہد سلیم کے گھر پر کام کاج کر رہی ہیں۔ شاہد سلیم یوکے میں مقیم ہے ایک سال پہلے سائلہ کے ساتھ اس نے زبر دستی زیادتی کی تھی ، اب 20نومبر کو شاہدسلیم نے مجھے شاپنگ کرانے کا کہا کہ تم میرے ساتھ چلو تو سائلہ شام کو گلی گاؤں میں آ گئی جس نے مجھے گاڑی میں بیٹھا لیا اور نا معلوم جگہ کے آخر ویران جگہ پر ایک مکان تھا جہاں ڈیرہ سا بنا ہوا تھا۔ اس میں لے جا کر سب سے پہلے شاہد سلیم نے سائلہ سے زبر دستی زیادتی کی اور بعد میں رضوان نامی جس کا نام شاہد سلیم لے رہا تھا کوکہاکہ تم اب اس کے ساتھ زیادتی کرو اور پھر تیسرے شخص جس کی عمر تقریبا ً35 سال ہو گی اس نے بھی سائلہ کے ساتھ زیادتی کی۔