• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک کالاخان میں گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈھوک کالاخان میں گولی مار کرایک شخص کوزخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کو محمد الطاف نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی محمد شہباز ڈھوک کالا خان اپنے سسرال جارہا تھا جونہی میں نے سروس روڈ سے رکشہ ڈھوک کالا خان گلی میں داخل کیا تو پیچھے سے ایک گاڑی بدوں نمبر برنگ سفید کلٹس پر عثمان بٹ اور عمر فاروق آئے اور رکشہ روک کر مجھے گالم گلوچ کرنے لگے اور مجھے مارنا شروع کردیا میں جان بچا کر وہاں سے بھاگا تو پیچھے سے عثمان بٹ نے فائر نگ کر کے زخمی کر دیا عثمان بٹ اور عمر فاروق گاڑی میں سوار ہو کر بھاگ گئے-
اسلام آباد سے مزید