اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)گومل یونیو ر سٹی ڈی آئی خان کے فارغ التحصیل طلبہ کی تنظیم گواف کا اجلاس کنوینر آمنہ بی بی کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں غلام فرید خان (صدر)، نوید انور چوہدری (جنرل سیکرٹری )، شفا خان بنگش (انفارمیشن سیکرٹری )، معین الدین (فنانس سیکرٹری )، نعیم منہاس، عامر خان بلوچ، پیر اشفاق زکوڑی اور دیگر سینئر گوملین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 02 دسمبر 2025 کو میلوڈی اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہونے والے پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔