راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جھنڈا چیچی میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2بھائیوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، تھانہ سول لائنزکو محمد کامران نے بتایاکہ مغرب سے پہلے میرے بھائی احتشام الحق عرف سنو اور عبیدا لرحمن عرف بابو کا آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا عبدالمتال نے سیدھا فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے ہم اپنے دونوں زخمی بھائیوں کو لے کر ہسپتال آرہے تھے جو راستے میں ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔