اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے وقت شدید سردی کا امکان ہے، پنجاب و خیبر پختونحوا کےمیدانی علاقوں میں صبح اور رات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی سموگ / دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک میں کم از کم درجہ حرارت لہہ منفی 8، اسکردومنفی 7، گلگت منفی 5، بابوسر اور قلات میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔