• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 5افراد زخمی ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکو محمد عمران نے بتایاکہ میرا بھائی ظفران علی جمعہ پڑھ کے اپنی گلی میں آ رہا تھا جہاں گلی میں اختر نامی لڑکا عادیہ نور کو مار رہا تھا میرے بھائی ظفران علی نے پوچھا کہ کیوں مار رہے ہو تو اس نے ظفران کو بھی مارنا شروع کر دیا شور شرابہ سن کر میں بھی موقع پر پہنچ گیا تو ساتھ ہی اختر کے بھائی شہاب اجمل اور شاہزیب اور کچھ نامعلوم افراد آگئے اور ان سب نے مل کر ہمیں مارنا شروع کر دیا اور مجھے اختر نامی شخص نے چھری کا وار میری کمر پر کیا اور یہ تمام افراد گالیاں دیتے ہوئے گلی سے فرار ہو گئے-تھانہ صادق آباد کو نذار نے بتایاکہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ پیدل مارکیٹ سے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراشد نے ہمیں ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا-
اسلام آباد سے مزید