• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم اور تحقیق ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ترقی ممکن ہے، سردار محمد یوسف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تعلیم اور تحقیق ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ترقی ممکن ہے گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو مقامی مسائل تک محدود نہیں ہونا چاہیے ، یونیورسٹیوں کا بنیادی کام نوجوان نسل کو عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے، اسی لئے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ کردار سازی اور اخلاقی اقدار کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلام آباد جناح کنونشن سنٹر میں نجی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام فارغ التحصیل طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ باصلاحیت نوجوان ملک کی ترقی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گےوفاقی وزیر نے کہا کہ آج گلوبلائزیشن کے دور میں یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں کو صرف مقامی مسائل تک محدود نہیں ہونا چاہیے جبکہ ایکسچینج پروگرامز کے تحت 100 سے زائد فلسطینی طلبہ کو پاکستانی جامعات سے ڈگری حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔
اسلام آباد سے مزید