• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس کیلئے میڈیکل فیس 100 روپے سے بڑھاکر 5 سو کردی گئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے میڈیکل فیس 100روپے سے بڑھا کر 500روپے کردی،ذرائع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے میڈیکل ٹیسٹ کی فیس 2023 میں ایک سو روپے سے بڑھا کر 200 روپے کردی تھی اس دوران تقریباً 18ماہ شہریوں سے میڈیکل فیس کی مد میں 2سوروپے فی کس وصول کئے جاتے رہے،اگست 2024میں اس چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کاچارج لینے کے بعد ایس پی بینش فاطمہ نے میڈیکل فیس دوبارہ ایک سوروپے کردی تھی ،لیکن اب میڈیکل فیس پانچ سوروپے وصول کی جارہی ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیکل فیس سرکاری خزانہ میں جمع نہیں ہوتی بلکہ اسے سٹی ٹریفک آفس کے میڈیکل آفیسر ، سٹی ٹریفک پولیس،سی پی او آفس اور آرپی او آفس کے ویلفئیر فنڈمیں مساوی تقسیم کیاجاتاہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ ماہ صرف ایک مہینے کی میڈیکل فیس کی مد میں میڈیکل آفیسر کو8لاکھ روپے بذریعہ دئیے گئے ، پی آراو سٹی ٹریفک پولیس نے جنگ کے رابطہ کرنے پراس امر کی تصدیق کی کہ سٹی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزمیں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے میڈیکل فیس پانچ سوروپے فی کس وصول کی جارہی ہے،پہلے کتنی تھی میرے علم میں نہیں ۔
اسلام آباد سے مزید