• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

86مرد وخواتین اساتذہ اور ملازمین کے زیر التوا لیوانکیشمنٹ بجٹ کی منظوری

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے گزشتہ روز 86 مرد وخواتین اساتذہ اور ملازمین کے زیر التوا لیوانکیشمنٹ بجٹ منظوری سے متعلقہ کیسز اور 13 فوت شدگان اساتذہ و ملازمین کے حق میں فنانشل اسسٹنٹ (مالی امداد) کیسز کے باضابطہ طور پر آرڈر جاری کردیے ہیں۔ اس ضمن میں تمام ڈی ڈی اوز اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس راولپنڈی کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ان پر عمل درآمد کیا جائے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود اپنی جائننگ کے مختصر عرصہ کے بعد 75 مرد و خواتین اساتذہ اور ملازمین کےلیوانکیشمنٹ اور 25 فوت شدگان کے فنانشل اسسٹنٹ (مالی امداد) کے کیسز نمٹا چکے ہیں جو کہ یقینی طور پراساتذہ و ملازمین دوستی کی ایک زندہ مثال اور عمدہ پرفارمنس ہے ۔
اسلام آباد سے مزید