• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پیوٹن کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ماسکو سے کریملن کے مطابق روسی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے سفارتی اور سیاسی حل کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

روسی صدر کو پیشکش کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کے امن عمل میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ استنبول میں روس یوکرین امن مذاکرات کے مزید ادوار کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ 

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق ترک شہر استنبول میں روس اور یوکرین امن مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید