• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: اسلام آباد کے روحیل نذیر کی ڈبل سنچری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں اور آخری راؤنڈ کے دوسرے دن روحیل نذیر نے ڈبل سنچری جڑ دی۔ڈائمنڈ گراؤنڈ میں اسلام آباد نے پہلی اننگز میں 563 رنز بنائے ۔ روحیل نذیر نے 26چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 207 اور ارسل شیخ نے 91 رنز بنائے۔ پشاور نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 81 رنز بنائے تھے۔راولپنڈی میں کراچی بلوز پہلی اننگز میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ شان مسعود نے 70 رنز بنائے۔ حمزہ نذر نے 49 رنز دے کر5 وکٹیں لیں۔ سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 217 رنز بنائے تھے۔ پشاور میں فاٹا کی ٹیم 239رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان خان نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ نعمان علی نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر 144رنز بنائے تھے۔ چاروں وکٹیں آصف آفریدی کے نام رہیں۔ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم 312 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ بہاولپور کی ٹیم پہلی اننگز میں 188 رنز بناسکی ۔ احمد صفی عبداللہ نے 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد میں ملتان نے پہلی اننگز میں 542 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ امام الحق 181 رنز، ذیشان اشرف 94 اورعامریامین 75 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید