کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی سیریز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ بورڈز کے درمیان بات چیت ہورہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فروری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 سے 12 جنوری تک سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کی تجویز ہے۔ سری لنکا میڈیا کے مطابق اگر تجویز پر عمل ہوا تو دمبولا میں تین تٹی ٹوئنٹی میچ 8، 10 اور 12 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ پریماداسا اور پالے کیلے اسٹیڈیم ورلڈ کپ سے قبل تزئین و آرائش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا ۔