ریاض (جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا جلوہ اور پھرتی 40 کی عمر میں برقرار ہے۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی ناقابلِ یقین انداز میں گول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر اور الخلیج کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنے کلب کے لیے بائی سائیکل کک سے گول کر کے اپنے پائیدار معیار کا ایک اور مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو 7 سال پہلے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں بھی اسی انداز میں گول کر چکے ہیں۔