برطانیہ میں 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے پناہ کے لیے برطانوی ویزا سسٹم کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں جمع کرائی گئی پناہ کی 40 ہزار درخواستوں میں سے11 ہزار سے زائد درخواستیں پاکستانیوں کی تھیں۔ جو 2022ء کے بعد سے 55 گنا زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پناہ کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔
برطانیہ کے شیڈو ہوم سکریٹری کرس فلپ نے سرحدی ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اسے روکنے کے لیے سخت اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔