• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ایجنسیاں)سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ‘22خوارج جہنم واصل‘لنڈی کوتل میں شرپسندوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا‘وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجودکالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود نے کی تھی جبکہ آئی جی خیبرپختونخواذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے کی تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے‘تینوں دہشتگرد افغان شہری ہیںجن کی تصاویرمل چکی ہیں ، حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بھارتی پراکسی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا‘شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید