• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑیا گھر میں شیر کے 3 بچوں کی پیدائش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں شیر کے 3 بچے پیدا ہونے سے خوشی کی نئی لہر آئی ہے، چڑیا گھر کی ویٹرنری ٹیم کے مطابق تینوں بچے صحت مند اور فعال ہیں اور انہیں مسلسل نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔دریں اثناء میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شیر کے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نوزائیدہ بچوں کے لئے خصوصی نگہداشت، مسلسل نگرانی اور ایک جامع علاج و دیکھ بھال کا منصوبہ یقینی بنایا جائے ۔ مناسب غذائیت، سیکورٹی اور ویٹرنری نگرانی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید