• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن تقریب، ایم کیو ایم اور پی پی رہنماؤں کی اکٹھے شرکت، خوشگوار تبدیلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرین لائن تقریب میں مئیر کراچی اور ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما سید امین الحق کی اکٹھے شرکت، خوشگوار تبدیلی کا اشارہ ، کراچی کی ترقی مشترکہ ذمہ داری،تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا،امین الحق،مرتضیٰ وہاب کی موجود گی میں امین الحق کا انہیں با اختیار میئر بنانے کا مطالبہ ،گرین لائن پروجیکٹ ایکسٹینشن پروگرام کی تقریب میں ایم کیو ایم اور پی پی رہنماؤں کی شرکت اور بات چیت کو شہر کے سیاسی حلقوں میں مثبت تبدیلی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، اور اسے سیاسی درجہ حرا رت میں کمی کا اشارہ بھی کیا جارہا ہے، تاہم دونوں جماعتوں میں کئی رہنما اب بھی ایک دوسرے پر اعتبار کرنے کو رضامند دکھائی نہیں دے رہے ہیں،سیاسی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں بھی کی جارہی ہیں کہ کیا دونوں جماعتوں کو نزدیک لانے اور دوریاں دور کرنے کے لئے کام شروع ہوگیا ہے، صوبے کی حکمراں جماعت او رمضبوط اپوزیشن ایم کیو ایم کے درمیان پچھلے کئی سالوں سے تعلقات خاصے کشیدہ ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ بھی جاری ہے، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم کی درخواست پر کراچی اور حیدر آباد کو دئیے جانے والے بعض وفاقی منصوبوں پر بھی سندھ حکومت سے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید