اسلام آباد ( نیو زر پورٹر)پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت دوسرے دن منگل کو بھی جاری رہا بدھ 26 نومبر تک مقابلہ میں حصہ لینے والے 6 گروپوں کے قرا میں سے شارٹ لسٹ ہونے والوں کے درمیان فائنل جمعرات 27نومبر کو ہوگا،اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو ہوگی ۔ منگل کو دوسرے دن کے مقابلہ حسن قرأت میں لیبیا، آئیوری کوسٹ، نائیجر،شام ،عراق، ازبکستان ،مصر، نائجیریا، کرغزستان،سرالیون گنی اور پاکستان کے 12 قرا ٓنے حصہ لیا ۔ کنونشن سنٹر میں عالمی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 40 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کی عمر کے قرآ حصہ لے رہے ہیں ۔