کراچی (افضل ندیم ڈوگر )ای چالان کیلئے مشکلات، کراچی میں صرف 69ٹریفک سگنل فعال، ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق شہر میں سوا ارب روپے کی مالیت سے 400جدید سگنلز کی وقت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر فعال ٹریفک سگنلز ای چالان سسٹم کیلئے بڑی مشکل قرار دیئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ کراچی میں نومبر 2025 کے سروے میں کل 89 ٹریفک سگنلز میں سے 39 فعل تھے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ان کی کوششوں سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے مجموعی طور پر 69 ٹریفک سگنلز فعال کر دیئے ہیں تاہم بڑی تعداد میں ٹریفک سگنلز ابھی بھی غیر فعال ہیں۔ جس سے ای چالانز میں دشواری پیش آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں 154 ٹریفک سگنلز میں سے 93 کام کر رہے تھے مگر اب بیشتر شاہرائیں سگنل فری ہونے کی وجہ سے کافی سگنل ختم کر دیئے گئے۔